Home نیوز پاکستان پاک سویڈن سیاسی مشاورت، اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے پر اتفاق

پاک سویڈن سیاسی مشاورت، اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور سویڈن کے حکام نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے اہم اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سویڈن کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 18واں دور ہوا جہاں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان اور سویڈن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیگ جوہلن ڈینفیلٹ کی سربراہی میں وفود نے دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

 

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت ہوئی اور فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور مضبوط اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر سویڈش وفد نے پاکستانی وفد کو سویڈن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

سیاسی مشاوت کے دوران اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت بھی زیر بحث آئی اور دونوں فریقین نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈیگ نے سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی اور پاک-سویڈن دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سویڈن سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...