Home Uncategorized امریکامیں برتھ ڈے پارٹی میں گولیاں چل گئیں ،مسلح شخص کی فائرنگ چار افراد ہلاک

امریکامیں برتھ ڈے پارٹی میں گولیاں چل گئیں ،مسلح شخص کی فائرنگ چار افراد ہلاک

Share
Share

 

نیویارک: امریکا میں مسلح افراد نے پارٹی کے شرکاء پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کو دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر فلورنس میں پیش آیا جہاں واقع ایک گھر میں برتھ ڈے پول پارٹی چل رہی تھی کہ اس دوران مسلح شخص نے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کرنے والا حملہ آور فرار ہونے کی کوشش کے دوران کار حادثے میں مارا گیا، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...