ہرارے: بھارت نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
زمبابوے نے مقرر ہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ سکندر رضا 46، تادیونواشے مارومانی 32 او ویسلے مادھویرے 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے خلیل احمد نے 2، توشار دیش پانڈے، واشنگٹن سندر، ابھیشیک شرما اور شیوم دوبے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے 153 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 15.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ یاشوی جسوال نے 93 اورشبمن گل 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل اتوار کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔