Home سیاست پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کے فیصلے پر ’ ایکس ‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم اورفسطائیت کی مثال ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...