Home سیاست پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا لیگی رہنما پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے

پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا لیگی رہنما پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے

Share
Share

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے ویڈیو بنانے پر ن لیگ کے رہنما کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر گاڑی میں موجود تھے تو انہیں تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی خاتون نے طاہر انجم پر تشدد کیا اور اُن کے کپڑے بھی پھاڑ دیے جبکہ وہاں موجود لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے خاتون کو پیچھے ہٹانے کی بھی متعدد بار کوشش کی۔

طاہر انجم کو مقامی سکیورٹی گارڈز نے بمشکل بچایا اور پھر انہیں جائے وقوعہ سے روانہ کردیا۔ تشدد کرنے والی خاتون نے مؤقف اپنایا کہ یہ بندہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ویڈیو بناتا ہےاور آج بھی یہ ہماری ویڈیوز بنانے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت انیلا عرف نیلی پری کے نام سے ہوئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...