Home سیاست بانی تحریک انصاف کے ترلے منت شواہد کے حامل ایک سیل پکڑنے کا شاخسانہ ہیں، عطااللہ تارڑ

بانی تحریک انصاف کے ترلے منت شواہد کے حامل ایک سیل پکڑنے کا شاخسانہ ہیں، عطااللہ تارڑ

Share
Share

 

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ترلے منت کا پروگرام اس بات کا شاخسانہ ہے کہ ان کا ایک سیل پکڑا گیا ہے جس میں شواہد موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ یو ٹرن لے رہے ہیں اور آج مذاکرات کے لیے منتیں ترلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرل ہونا شاید بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں، یہ کہتے تھے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ 9 مئی کے حملے کرتے ہیں، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرتے ہیں، آپ کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ قومی سلامتی کے اداروں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر آپ کی بہنیں موجود تھیں، آپ جھوٹا بیانیہ گھڑتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں میں گرتے ہیں، ملک کی سلامتی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا، آپ ملک کی سلامتی کے لیے سیکورٹی رسک ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے خلاف سیاست کی، آپ کی پارٹی کے لوگ کہتے رہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس لایا، آج وہاں حالات خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ11 سال سے یہ خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، امن کے قیام کے لیے انہوں نے کیا اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی، 2018 میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، آج معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، آج ہماری برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، تمام معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آپ نے معیشت کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے، یہ ملک دشمن ایجنڈے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھ سے بات کرلو، یہ 9 مئی کا اعتراف بھی کرتے ہیں اور پولی گرافک ٹیسٹ سے بھی بھاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے پولی گرافک ٹیسٹ سے بھاگتے ہیں کہ سچ ثابت ہو جائے گا، ان کے ترلے منت کے پروگرام اس بات کا شاخسانہ ہے کہ ان کا ایک سیل پکڑا گیا ہے اس میں شواہد موجود ہیں۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...