Home سیاست جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کا آج 9واں دن ، شرکا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کا آج 9واں دن ، شرکا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

Share
Share

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کا آج 9واں دن ہے جب کہ روز بہ روز شرکا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے آغاز سے اب تک حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں، تاہم تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، بلز میں اضافی ٹیکسز، آئی پی پیز کے معاہدوں اور حکومتی اخراجات کم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے تحت راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک پر جاری دھرنا نویں دن میں داخل ہوگیا۔ اس دوران ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی وجہ سے دھرنے کے شرکا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

دھرنے میں شریک کارکنوں کا جوش و ولولہ قائم ہے جب کہ خواتین و تاجر بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے کا باقاعدہ حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ آج احتجاج کے نویں روز بھی دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کیا گیا جب کہ تاجر تنظیموں کی جانب سے دھرنے کی حمایت میں کئی مقامات پر بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے آغاز سے اب تک حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں، تاہم تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی اور دونوں جانب سے مذاکراتی ٹیموں کا تیسرا دور تاحال نہیں ہوا ہے، آج ہفتے کے روز مذاکراتی ٹیموں میں رابطے کا امکان ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر جانے کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جو آج دوپہر 2 بجے میڈیا ٹاک کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...