Home Uncategorized ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم ایکس ہیڈ کوارٹرز بند کرنےکا اعلان کردیا

ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم ایکس ہیڈ کوارٹرز بند کرنےکا اعلان کردیا

Share
Share

سان فرانسسكو: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ 10 سال سے زائد عرصے تک کمپنی کے زیر استعمال دفتر کو بند کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

کمپنی کی تشکیلِ نو کے طور پر ایلون مسک پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو صارفین کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے میں مدد دے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ رقوم بھیجنا یا وصول کرنا چاہتے ہیں تو سان فرانسسکو میں کام کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے اسٹرائپ، بلاک (کیش ایپ) اور دیگر کو یہاں سے جانا پڑا۔

پوسٹ میں ایلون مسک کا اشارہ بظاہر کیلیفورنیا کے معاشی قوانین کی جانب ہے۔ تاہم، اسٹرائپ کے مطابق 2019 میں کمپنی نے سان فرانسسکو میں دفتر کے لیے جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے چھوڑا تھا۔

ایکس چیف ایگزیکٹیو لِنڈا ییکارینو نے اسٹاف کو کی جانے والی ایک ای میل میں بتایا کہ یہ دفاتر آئندہ چند ہفتوں میں بند کر دیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...