Home سیاست قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

پیرس کے سمر اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی۔

قراردار میں ارشد ندیم کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں۔

ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی راستہ نہیں روک سکتی، یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتا ہے۔

ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی یہ قرارداد قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو چالیس سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...