Home Uncategorized میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

Share
Share

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دلی نیک تمناوٴں کا اظہار کرتا ہوں۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...