Home سیاست توشہ خانہ کیس سامنے لانے والے عمرفاروق کو بھی ایوارڈ دینے کی منظوری

توشہ خانہ کیس سامنے لانے والے عمرفاروق کو بھی ایوارڈ دینے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: صدرمملکت کی جانب سے عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔ سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اس فہرست میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔ انہیں ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...