Home نیوز پاکستان گھوٹکی میں بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 8 مسافر جاں بحق

گھوٹکی میں بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 8 مسافر جاں بحق

Share
Share

گھوٹکی: گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر حادثہ پیش اAیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اْدھرلیاقت پور میں بستی نوناری کے قریب آئل ٹینکر ریپئرنگ کیلئے کھڑے ٹریلر سے جاٹکرایا، حادثے میں4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی علامہ شبیر عثمانی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کار سوار خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...