Home سیاست حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا، عمر ایوب

حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی اور حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں 22 اگست کے جلسے کی تیاری کے حوالے سے گرینڈ اپوزیشن قیادت کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔

اجلاس میں 22 اگست کے اسلام آباد جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس کے شرکاء کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلے پر بھی غور کای گیا اور شرکا نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کاہ کہ پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، 22 تاریخ میں اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں پورے ملک سے کارکنان شرکت کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ ہمارے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی،تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں،پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی اور حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...