Home سیاست محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کامعاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے رابطہ،جلد ملاقات متوقع

محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کامعاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے رابطہ،جلد ملاقات متوقع

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات ہوگی جس میں معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ کہاں ہیں؟ جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدے کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف مل جائے اور حکومت غفلت نا کرے۔

وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...