Home نیوز پاکستان سولر پینل کی درآمد میں 69.5 ارب کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آرنے رپورٹ تیار کرلی

سولر پینل کی درآمد میں 69.5 ارب کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آرنے رپورٹ تیار کرلی

Share
Share

اسلام آباد: 2017 سے 2022 کے دوران سولر پینل کی درآمد میں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ کا انکشاف، ایف بی آر نے رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران سولر پینل درآمد میں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا، اوور انوائسنگ 63 درآمد کنندگان کی جانب سے کی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق دو بڑی کمپنیوں نے 72 ارب83 کروڑ روپے پاکستان سے باہر منتقل کیے، دو درآمدی کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آربھی درج ہے، ان کمپنیوں نے 72.83 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کرکے 45.61 ارب روپے میں فروخت کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاغذی طور پر دونوں کمپنیوں کے دفاتر پشاور میں ایک ہی عمارت میں قائم تھے، تحقیقاتی ٹیم موقع پر گئی تو دونوں کمپنیوں کے دفاتر کبھی موجود ہی نہیں تھے، انکم ٹیکس ریکارڈ کے مطابق دونوں کمپنیاں جعلی تھیں جنہوں نے 20.4 ارب پاکستان سے باہر منتقل کیے۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...