Home سیاست مریم نوازنے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی

مریم نوازنے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔

اسامہ لغاری محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے، شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک وحید فوڈ کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے۔

اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاوٴسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق ومذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس انویسٹمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے، شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت ،خالد رانجھا لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

علاوہ ازیں خرم ورک لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر مائنز اینڈ منرل، رانا طارق پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ضیاء اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے، نوشین عدنان سکول ایجوکیش، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

رشدہ لودھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیئے گئے،انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور ویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری، سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...