Home سیاست 190 ملین پاؤنڈ کیس، زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کےلئے درخواست دائر

190 ملین پاؤنڈ کیس، زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کےلئے درخواست دائر

Share
Share

 

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ میں اشتہاری ملزم قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں کہا کہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کینال اور اٹک میں 1300 کینال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے، زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...