Home سیاست اقتدار میں آکر 9 مئی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے، بیرسٹر سیف

اقتدار میں آکر 9 مئی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے، بیرسٹر سیف

Share
Share

 

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر 9 مئی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خودساختہ ارسطو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی ہے، 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کی سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائے گا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائی جائیں۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے دیا تھا، 9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیئے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں ہے، خودساختہ ارسطو سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے اؤٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی ارسطو سمیت تمام قائدین فارم 47 اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...