Home سیاست شراب برآمدگی کیس ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شراب برآمدگی کیس ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد: سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور کیجانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اوروزیر اعلی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کی طبعیت ناساز ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکے ، ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلی کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے۔ اچانک پاوٴں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...