Home سیاست چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار،عدالت کاعہدے سے ہٹانے کا حکم

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار،عدالت کاعہدے سے ہٹانے کا حکم

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دیکر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کر لیا۔

شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

درخواست میں موقف تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگراں حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، عدالت حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...