Home نیوز پاکستان طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تحقیقات، پولیس نے جیو فینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کر لئے

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تحقیقات، پولیس نے جیو فینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کر لئے

Share
Share

لاہور: پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں جیوفینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جیو فینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کرلیے ہیں اور سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے 60 موٹرسائیکلز کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع پر لگے سیف سٹی کیمرے خراب تھے تاہم پولیس تاحال مرکزی ملزمان کو ٹریس اور گرفتار نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق پولیس جائے وقوع کے گردو نواح کی فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 ستمبر کو لاہور میں تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ کرکے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد مقدمے میں قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔

بعد ازاں طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں نامزد قیصر بٹ نے سرنڈر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

قیصر بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ہم پولیس کے سامنے سرنڈر کریں گے اور پولیس کو مطمئن کریں گے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...