Home Uncategorized یو اے ای میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

یو اے ای میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔

وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے سلسلے میں ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...