Home سیاست مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر سیاستدان محمد علی درانی کی گزشتہ شب رات گئے اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لےسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اسکے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، عوام کا دیا اقتدار چاہیے،آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تاریخ میں ہمیشہ درست سمت میں کھڑے ہوئے اور ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہے ہیں۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں...