Home سیاست والدین ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں،اداکارہ متھیرا

والدین ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں،اداکارہ متھیرا

Share
Share

کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور ڈانسر متھیرا نے کہا ہے کہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ان کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ایک تازہ انٹرویو میں متھیرا نے اپنی ذہنی بیماری اے ڈی ایچ ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس کا علم بالغ ہونے پر ہوا اور شروع میں ڈاکٹروں نے ادویات تجویز کیں۔

متھیرا نے ادویات چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اے ڈی ایچ ڈی سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ان کے مطابق یہ کوئی شدید بیماری نہیں، اور ذہنی مسائل پر طبی مدد لینا شرم کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی کے مثبت پہلو بھی ہیں، جیسے جلدی صدمے سے نکلنا اور تیز رفتاری سے کام کرنا شامل ہے۔

متھیرا نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں اور ان کی انرجی کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں۔ ایسے بچے ذہین اور ہنرمند ہوتے ہیں لیکن والدین کے دباؤ سے ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں...