Home سیاست سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی

Share
Share

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار ارکان کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے سے متعلق ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا، تمام زیرحراست اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے، پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست ملنے پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد سپیکر نے پی ٹی آئی گرفتار ارکان کی درخواست منظور کر لی۔

پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یادرہے کہ زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تمام دس اراکین اور بیرسٹر گوہر نے درخواست سپیکر کو دی، ان اراکین کے پورے سیشن کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے گئے ہیں۔

اراکین کی سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...

تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے...

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر...