Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی جس میں احتساب عدالت کا 9 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر کر دی۔ متفرق درخواست میں موقف دیا کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...