Home سیاست پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل

پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے بیانات کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا میں زیرگردش ویڈیو بیانات کے حوالے سے شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں، اسی طرح چترال سے عبد اللطیف اور ایبٹ آباد سے علی جدون بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں ہم ہر صورت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پشاور این اے 30 رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پر دباؤ ڈال کر وفاداری قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت اپنی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے، ہم پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں، کسی صورت فلور کراس نہیں کریں گے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم نہ پریس کانفرنس کریں گے اور نہ پارٹی سے بے وفائی کریں گے، ہم ہر قسم کی تکلیف برداشت کریں گے اور مزید تکلیف بھی برداشت کریں گے مگر ملک اور پارٹی سے بے وفائی نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...