Home سیاست اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی، پی ٹی آئی کا وجود ختم

اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی، پی ٹی آئی کا وجود ختم

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس میں تحریک انصاف کا وجود ختم کر دیا گیا۔

تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیا، اس سے پہلے 39 اراکین تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا تھا۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔

اسپیکر کے خط کے فوری بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110 اور پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں۔ مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔

سنی اتحاد کونسل 80، جے یو آئی ف 8 اور آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے۔ پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے۔ ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی۔ مسلم لیگ ن کو 15، پیپلز پارٹی کو 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں ملیں گی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...