Home سیاست علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے، بیرسٹر سیف

Share
Share

لاہور:خیبر پختونخوا حکومت کے کابینہ ارکان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کا وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کی شرط رکھنا مضحکہ خیز ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز اپنے بلڈ پریشر پر قابو رکھیں، ڈاکٹروں کی ٹیم مریم نواز کے پاس ہونی چاہیے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ جلسےکی اجازت کے باوجود کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، راستے بند کرنا شرمناک ہے، پولیس نے جلسہ گاہ سے ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں اٹھا کر تھانہ کاہنہ میں رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے ساتھ لاہور میں جلسے کی اجازت دی تھی، جلسے کے ضوابط میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو 8 ستمبر کے جلسہ میں سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگنا ہوگی، جلسہ کی سیکیورٹی آرگنائزرز کے ذمہ ہوگی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...