Home کھیل دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، زمبابوے کے خلاف بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، حسیب اللّٰہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللّٰہ، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،شاندار آغاز،نامورگلوکاروں کا فن کا مظاہرہ

راولپنڈی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی...

پاکستان کے نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

کراچی:پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن...