Home سیاست بشریٰ بی بی زمان پارک سے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

بشریٰ بی بی زمان پارک سے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی چند روز لاہور میں قیام کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بشری بی بی نے لاہور میں اپنا دانتوں کا چیک اپ کروایا جس کے بعد وہ روانہ ہوئیں۔ وہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ آئی ہیں۔ ان کی سیکیورٹی پر کے پی پولیس کے کمانڈوز مامور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کا انہوں نے معائنہ کروایا۔ انہیں مسوڑھوں کے درد کی بھی شکایت ہے اور دورانِ قید بھی انھیں درد کی شکایت رہتی تھی۔

بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا کوئی سیاسی میٹنگ بھی نہیں کی۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئی تھیں جہاں قیام کے بعد وہ زمان پارک لاہور آئی تھیں۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...