Home سیاست بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ،مکمل فٹ قرار

بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ،مکمل فٹ قرار

Share
Share

راولپنڈی: عدالتی حکم پر بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، پمز ہسپتال کے 3 اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس پر مشتمل ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

معالجین نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور معمول کے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کیے، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
یادرہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...