Home نیوز دنیا سال2025ء میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟،تفصیل سامنے آگئی

سال2025ء میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟،تفصیل سامنے آگئی

Share
Share

آئندہ برس مئی سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ متعدد آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گی۔

5 مئی سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں واٹس ایپ ان آئی فون ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا جس میں 15.1 سے پُرانا آئی او ایس ورژن زیرِ استعمال ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین واٹس کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ اینڈرائیڈ 5.0 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والی ڈیوائسز اور آئی او ایس 12 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والے آئی فونز میں فعال ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجیکل جدت کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹمز سے ایپ کی سپورٹ ختم کرنا شروع کر دے گی۔

واٹس کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان: قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...