Home سیاست مریم نواز نے 9 مئی کے مقدمات سول کے بجائے فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت کر دی

مریم نواز نے 9 مئی کے مقدمات سول کے بجائے فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت کر دی

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے 9 مئی کے مقدمات سول عدالتوں کے بجائے فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول عدالتوں کا حال دیکھیں وہ پہلے ہی پی ٹی آئی کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں سول مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کی حامی نہیں انہیں سویلین عدالتوں میں ہی رہنا چاہیے لیکن سول عدالتوں کا حال تو دیکھیں، سول عدالتیں متنازع ہوچکی اور وہ ایک سیاسی جماعت کی آلہ کار بن چکیں، اب انصاف کا کیا حال ہوگا؟

مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے وہ کام نہیں کیا جو پی ٹی آئی نے نو مئی کو کیا۔ اگر عمران خان کو پرانے کیسز میں سزا مل جاتی تو آج سانحہ نو مئی نہ ہوتا۔

مریم نواز نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران کسی کو کبھی ضمانت نہیں ملتی دنیا میں ایسا نہیں ہوتا مگر سپریم کورٹ نے ریمانڈ کے باوجود عمران خان کو ضمانت دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر اعتراض ہورہا ہے مگر دیکھیں سول عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟ بات بات پر اسٹے آرڈر دے دیتی ہیں کہ قانونی کارروائی آگے نہ بڑھ سکے، اب کس پر اعتبار کیا جائے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ساس اور لاڈلے کا قانون چل رہا ہے، ججز کہتے ہیں کہ ہمارے احکامات پر عمل نہیں ہورہا یہ بھی تو دیکھیں کہ آپ احکامات کیا دے رہے ہیں؟ ن لیگ نے تو ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلائی ہے۔

مریم نواز نے انکشاف کیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نواز شریف پر دباؤ ڈالا، ان کا بھی وقت آئے گا جو کہیں چھپ کر بیٹھے ہیںِ

انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود نواز شریف کو جسٹس کھوسہ نے کیوں پیغام بھیجا کہ کھوسہ کو ایکسٹینشن دی جائے مگر نواز شریف نے کہا کہ اپنا کاغذ پکڑو اور نکلو ادھر سے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمر عطا بندیال نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، آصف سعید کھوسہ ایک دن قانون کے شکنجے میں آئے گا، ڈیم والے بابا ثاقب نثار کی بات کروں وہ تو خود کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کا بیٹا بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بلیک کرتا ہوا پکڑا گیا، یہ لوگ قدرت کی طرف سے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں اور اسی ڈگر پر عمر عطا بندیال بھی چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مظلوم ہے، شہدا کی یادگاریں اور تصاویر جلائی گئیں شہدا کسی فوج کے نہیں بلکہ قوم کے ہوتے ہیں جو فوج کے لیے نہیں ملک کے لیے جانیں دیتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ حملہ پہلی بار نہیں ہوا، جب ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج افسران شہید ہوئے تھے تو اس وقت بھی پی ٹی آئی والوں نے بددعائیں دی تھیں۔

ان کاکہناتھاکہ بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہوئے پی ٹی آئی والوں کو حیا نہیں آئی؟ اور اب عمران خان ثبوت مانگتے ہیں؟ عمران خان کو حسان نیازی کی وہ تصویر نظر نہیں آئی جس میں وہ ڈنڈے پر پاکستان آرمی کی تصویر لٹکائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت چاہیے تو یاسمین راشد کی آڈیو دیکھو اور اس کی ویڈیو بھی دیکھو جس میں وہ کہتی ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس میں انسانوں کو لے کر جانا تھا جانور کو نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ الزام ہے کہ خواتین کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر خواتین کو آگے رکھا جو لوگوں کو لیڈ کرتے ہوئے ملٹری تنصیاب پر حملے کررہی تھیں تو وہ خواتین نہیں تھیں؟ جرم جرم ہوتا ہے اس میں خواتین یا مرد نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

کے پی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس...

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے، سردار سلیم حیدر

اوکاڑہ:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ احتجاج اور لڑائی...

ہمارے مطالبات واضح ہیں، بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، اسد قیصر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ...

جے یوآئی کی مدارس ایکٹ کے نوٹیفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم...