Home Uncategorized اداکارہ ثناء فخر نے شوہر سے خلع لے لی

اداکارہ ثناء فخر نے شوہر سے خلع لے لی

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شوہر سے خلع لے لی۔یونین کونسل لاہور نے قانون کے مطابق اداکارہ کی درخواست پر خلع کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

ثناء نے چند ماہ پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شوہ فخر علی سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں جس کے بعد اب اداکارہ نے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

کینٹ یونین کونسل لاہور کے ذرائع کے مطابق تین مہینے ثناء فخر اور اس کے سابق شوہر کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بیٹھانے اور صلح کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔

یونین کونسل لاہور نے قانون کے مطابق اداکارہ کی درخواست پر خلع کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل شوبز کی مشہور جوڑی ثناء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد راہیں جْدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...