Home Uncategorized برطانیہ کی 102 سالہ معمر خاتون نے اسکائی ڈائیو لگا کر تاریخ رقم کر دی

برطانیہ کی 102 سالہ معمر خاتون نے اسکائی ڈائیو لگا کر تاریخ رقم کر دی

Share
Share

لندن: برطانیہ کی معمر ترین اسکائی ڈائیور نے انگلش کاؤنٹی سفوک میں آسمان سے چھلانگ لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

جنگِ عظیم دوم کی ویٹرن اور ویمنز رائل نیول سروس سابق ممبر مینیٹ بیلی نے اپنی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر عطیات جمع کرنے کے لیے آسمان سے چھلانگ لگائی اور اسکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

مینیٹ بیلی نے یہ چھلانگ 85 سالہ شخص کی پیراشوٹ جمپ سے متاثر ہوکر لگائی جس کا مقصد تین خیراتی اداروں کے لیے 30 ہزار پاؤنڈز جمع کرنا تھا۔

102 سال کی عمر میں مینیٹ بیلی کی پُرخطر اسکائی ڈائیو ہمت اور ثابت قدمی کا ایک نمونہ ہے اور اس کوشش نے 2017 میں 101 سالہ ورڈن ہائیس کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

مینیٹ بیلی کا کہنا تھا کہ جب (جہاز کا) دروازہ کھلا تو انہوں نے سوچا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ اور نہیں کر سکتیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مینیٹ نے کوئی پُرخطر کام انجام دیا ہو۔ 100 برس کی ہونے سے قبل انہوں نے ایف ون ٹریک سلوراسٹون پر فراری میں 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر سواری کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...