Home سیاست پولیس پر فائرنگ اور پتھراوٴ ، پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت مقامی رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج

پولیس پر فائرنگ اور پتھراوٴ ، پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت مقامی رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ اور پتھراوٴ کے معاملے میں تحریک انصاف کے ایم این اے سمیت مقامی رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترنول میں پولیس پر فائرنگ اور پتھراوٴ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب سمیت پارٹی کے مقامی رہنماوٴں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج مقدمے میں رکن قومی اسمبلی سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں ملزمان کے خلاف 11 اے ٹی اے سمیت 16 دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس پر سیدھے فائر کیے گئے اور زبردستی دکانیں بند کروائی گئیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...