Home Uncategorized انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا

انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا

Share
Share

پیرس: بھارت سے براستہ دبئی فرانس پہنچنے والے طیارے کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی سے وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ائیرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے فرانس کے ائیرپورٹ پر اترا تھا۔

 

فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے۔بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں بھارتی سفارت خانے نے طیارہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

فرانس کی سیکورٹی ایجنسیاں طیارے کے مسافروں سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ وتری ائیرپورٹ دارالحکومت پیرس سے 160 کلومیٹر دور ہے۔ چارٹرڈ طیارہ رومانیہ کی ائیرلائن کا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...