Home سیاست راولپندی میں شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے نوجوان لڑکا جاں بحق

راولپندی میں شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے نوجوان لڑکا جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی : راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد راعیش کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان دوست کی شادی پر فائرنگ کے لیے پستول لے کر گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان دم توڑ گیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...