Home Uncategorized عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اپنی مبینہ گرل فرینڈ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور فلم دنگل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ پیکل بال کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی نے چْھپ کر بنائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

سال 2016 کی اس فلم کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان کی شادی کی افواہیں بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

خیال رہے کہ دنگل میں فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کی بڑی بیٹی کا کردار نبھایا تھا تاہم کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی قریبی تعلقات استوار ہوگئے تھے یہ بات تب واضح ہوئی جب انہیں کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...