Home کھیل عامر کی واپسی سے 3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی

عامر کی واپسی سے 3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی

Share
Share

لاہور:سابق کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل محمد عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بالکل تبدیل ہوجاتا ہے، یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی لینے کے بعد معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ انکی بولنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے ہوسکتا ہے انہیں سائٹ لائن لگادیا جائے۔

محمد آصف نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حیثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔

نسیم شاہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ اتنی جلدی کندھے کی انجری سے اتنی جلدی نجات حاصل کرسکیں لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...