Home نیوز پاکستان ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر عبدالرزاق نے معافی مانگ لی

ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر عبدالرزاق نے معافی مانگ لی

Share
Share

کراچی: بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران عبدالرزاق نے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریا رائے کی مثال دیتے ہوئے ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

تقریب کے دوران عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے جس نے ہمیں بھروسہ دیا مگر اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو ڈویلپ کریں۔

سابق کرکٹر نے نامناسب مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اْس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔

بیان وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عبدالرزاق کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ سابق کرکٹر کو اپنے بیان پر معذرت کرنا پڑی۔

بعدازاں اپنے بیان میں عبدالرزاق نے کہا کہ تقریب میں کرکٹ اور کوچنگ کی بات ہورہی تھی، اس دوران میری زبان پھسل گئی، مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام میرے منہ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا جس پر میں اْن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔

Share
Related Articles

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...

پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ نے آپریشن غضب للحق کے تحت 16 مارچ...