Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 5افرادجاں بحق

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا...

نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ:نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا ہوا...

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے بتادیا

لندن:پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے...

عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں...