Home Uncategorized اداکارہ نازش جہانگیر نے درفشاں سے متعلق ماضی میں دئیے بیان پر یوٹرن لے لیا

اداکارہ نازش جہانگیر نے درفشاں سے متعلق ماضی میں دئیے بیان پر یوٹرن لے لیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ماضی میں درفشاں سلیم سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے نازش جہانگیر سے سوال کیا تھا کہ وہ کونسی پاکستانی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے مقبول ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ اپنی قسمت سے شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہو رہی ہیں۔

نازش جہانگیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا جس کے بعد اداکارہ کو درفشاں سلیم کے مداحوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اب اس حوالے سے نازش جہانگیر نے ایک بار اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی، اس بار اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دی۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ درفشاں سلیم سے متعلق، میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر کسی اداکار کی قسمت اچھی ہو تو اُسے اچھے پراجیکٹس ملتے ہیں اور ماشاءاللہ! درفشاں سلیم کی قسمت بہت اچھی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ کوئی بھی انسان اپنے ٹیلنٹ سے بڑھ کر زیادہ اچھا کام اُسی صورت میں کرتا ہے جب اُس کی قسمت اچھی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہوں، درفشاں سلیم بہت اچھا کام کررہی ہیں اور مجھے اُن کے کام پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ درفشاں سلیم انتہائی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں، اُنہیں ‘جیسی آپ کی مرضی’، ‘خئی’، ‘عشق مرشد’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں سے مقبولیت ملی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...