Home نیوز پاکستان اے ڈی بی کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریفارمز اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

اے ڈی بی کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریفارمز اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریفارمز اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اے ڈی بی کاکہناہے کہ کا کہنا ہے کہ غیرمنقولہ پراپرٹی کی فروخت اور سرمایہ کاری پر سٹینڈرڈ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔

اے ڈی بی کے مطابق اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے، پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس استثنیٰ ہونے کے باعث مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کم ہو رہی ہے، مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کاری نہ ہونا گروتھ اور پیداوار میں رکاوٹ کا سبب ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ غیرمنقولہ پراپرٹی کی فروخت اور سرمایہ کاری پر سٹینڈرڈ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے، پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس مراعات دے کر حکومت کو ریونیو سے محروم رکھا گیا، ٹیکس استثنیٰ ہونے کے باعث لوکل سرمایہ کاری رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ہوئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان نیشنل اربن اسیسمنٹ رپورٹ میں انرجی ریفارمز، واٹر سپلائی ریفارمز کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے، واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ سسٹم، بلڈنگ ڈیزائن میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث متبادل انرجی کے ذرائع کو بھی وسعت دینا ہوگی، واٹر ریسورسز مینجمنٹ پلان سے پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور پانی ضائع کرنے پر پیلنٹی ہوگی، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سسٹم میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...