Home نیوز پاکستان افغان مہاجرین کو مہربانی کی ضرورت ہے، ان کی مدد کریں، ماہرہ خان کی قوم سے اپیل

افغان مہاجرین کو مہربانی کی ضرورت ہے، ان کی مدد کریں، ماہرہ خان کی قوم سے اپیل

Share
Share

لاہور: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان بھائیوں، بہنوں کی مدد اور حمایت جاری رکھیں کیونکہ وطن واپسی کے وقت انہیں مہربانی کی ضرورت ہے۔

سال 2019 سے یو این ایچ سی آر میں خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ماہرہ نے انسٹا گرام ہینڈل پر پورے پاکستان کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ “یہ لوگ اب بھی ہماری مہربانی اور ہمدردی کے محتاج ہیں، انہیں واپس جانے کی صورت میں خطرات کا سامنا ہے”۔

اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے یو این ایچ سی آر کے لوگو کی برانڈنگ والی جیکٹ پہن رکھی ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق کئی دہائیوں سے ہم نے ضرورت مند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، میں اپنی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی حمایت جاری رکھیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

اپنے ملک واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ “کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا”۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی چار دہائیوں پر محیط مہمان نوازی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...