Home Uncategorized افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

Share
Share

پشاور: معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تردیدکی ہے ۔

ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومات حاصل کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔

حسیبہ نور نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں اور وہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ کار حادثے میں ان کا موبائل گم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو اپنے حوالے سے وقت پر اپڈیٹ نہ کرسکیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...