Home سیاست فیض حمید کے بعد مزید 3ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لے لیاگیا، آئی ایس پی آر

فیض حمید کے بعد مزید 3ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لے لیاگیا، آئی ایس پی آر

Share
Share

 

راولپنڈی :لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران کوبھی فوجی حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ان افسران کے مزید تحقیقات جاری ہیں،جن میں بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کی سیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے ہیں ۔

گرفتار افسران میں دو بریگیڈیر ایک کرنل شامل ہیں بریگیڈیئر ر غفار اور بریگیڈیر ر نعیم گرفتار افسران میں شامل ہیں۔ تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کیدرمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔

دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرکا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...