Home سیاست مریم نواز کے بعد شہباز شریف بھی لندن روانہ ہوگئے

مریم نواز کے بعد شہباز شریف بھی لندن روانہ ہوگئے

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور سے براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔
پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جارہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

واضح ریے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہو گی، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...