Home Uncategorized سوئٹزرلینڈ میں خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ میں خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد

Share
Share

برن: سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے مسلم خواتین کے نقاب پر پابندی کے لیے بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں دو سال قبل نقاب پر پابندی کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم میں 51 فیصد آبادی نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد آج آئین سازی کا آخری مرحلہ بھی پورا کرلیا گیا۔

ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر پہلے ہی ایوان بالا سے بل منظور ہوچکا ہے اور آج سوئٹزرلینڈ کے ایوان زیریں میں برقع پر پابندی کا بل پیش کیا گیا، 151 ارکان نے حمایت جب کہ صرف 29 نے بل کی مخالفت کی۔

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ سے برقع پر پابندی کا بل منظور ہونے کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا جو 1 ہزار فرانک یعنی ایک ہزار 116 ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

برقع پر پابندی بل کی منظوری کے بعد اب عوامی مقامات اور نجی عمارتوں میں ناک، منہ اور آنکھوں کو ڈھانپنا جرم ہوگا تاہم کچھ صورتوں میں استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔

یورپ میں برقع پر پابندی عائد کرنے والا سوئٹزرلینڈ تیسرا ملک ہے جب کہ اس سے قبل بیلجیئم اور فرانس ایسا کرچکے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے والوں کی تعداد نہایت قلیل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...